ہواوے کی سالانہ ٹیکنالوجی کانفرنس شروع

ہواوے کی سالانہ ٹیکنالوجی کانفرنس ہواوے کنیکٹ 2025شنگھائی میں شاندار انداز میں شروع ہوگئی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کے موقع پر دنیا کا پہلا جنرل پرپز کمپیوٹنگ سپر پوڈ  (SuperPoD ) متعارف کرایا، جسے ٹائی شان 950 سپر پوڈ (TaiShan 950 SuperPoD) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نیا سپر پوڈ، گاس ڈی بی(GaussDB) ڈیٹا بیس کے ساتھ مل کر مین فریم، مڈرینج کمپیوٹرز اور یہاں تک کہ ایگزا ڈیٹا( Exadata) سرورز کا متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔

تین روزہ ہواوے کنیکٹ 2025کانفرنس کا مرکزی موضوع آل انٹیلیجنس”All Intelligence” ہے، جس میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے حکمت عملی، ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی نظام جیسے پہلوؤں پر روشنی ڈالی جا رہی ہے۔ ایونٹ 18 تا 20 ستمبر کو Shanghai World Expo Exhibition & Convention Center اور Shanghai Expo Center میں جاری رہے گا، جہاں Huawei اپنی نئی ڈیجیٹل و انٹیلیجنٹ انفراسٹرکچر مصنوعات، منظرنامہ مخصوص حل اور ڈویلپمنٹ ٹولز بھی پیش کرے گی۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x