وزیراعظم کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت

نیویارک۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے منعقدہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے قبل وزیراعظم نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران عالمی رہنماؤں کے درمیان گرمجوشی سے مصافحہ اور غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x