پاکستان ٹیکس بار کی ایف بی آر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ بڑھانے کی درخواست

اسلام آباد: (24 ستمبر 2025) پاکستان ٹیکس بار نے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو خط لکھ کر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی باضابطہ درخواست کی ہے۔

ٹیکس بار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ معاشی اور عوامی حالات کے پیش نظر ٹیکس دہندگان کو مزید سہولت فراہم کرنا ضروری ہے۔ اس لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھائی جائے۔

پاکستان ٹیکس بار نے اپنی درخواست میں زور دیا کہ تاریخ میں توسیع نہ صرف ٹیکس دہندگان کے لیے آسانی پیدا کرے گی بلکہ ایف بی آر کو زیادہ سے زیادہ گوشوارے وصول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x