لہہ۔۔ لداخ میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، عوام نے بھارتی تسلط کو چیلنج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین آئینی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔احتجاجی ریلیوں کے دوران فورسز کی جانب سے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا گیا۔
مظاہرین نے لہہ میں بی جے پی کے تین دفاتر اور بھارتی فورسز کی متعدد چوکیوں کے ساتھ ایک پولیس وین کو بھی آگ لگا دی۔ صورتحال کے پیش نظر پورے خطے میں کرفیو اور سخت پابندیاں نافذ کر دی گئیں۔
احتجاج کی قیادت کارگل ڈیموکریٹک الائنس اور لہہ اپیکس باڈی کر رہی ہیں،بھارتی انتظامیہ نے حالات بگڑنے پر مظاہرین سے مذاکرات کا اعلان کر دیا ہے۔
لداخ کے عوام کی جانب سے خودمختاری کی بحالی، ریاست کا درجہ دینے اور بھارتی آئین کے چھٹے شیڈول کے نفاذ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔