وزیراعظم شہباز شریف اوربنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات

نیویارک۔۔ وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔

ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور کثیر الجہتی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر تجارت، علاقائی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ جیسے موضوعات بھی زیر غور آئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان باہمی عزت و رواداری، اعتماد اور مشترکہ ترقی کے اصولوں کی بنیاد پر بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

پروفیسر محمد یونس نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے باہمی تجارت اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x