اسلام آباد۔۔۔اسلامی نظریاتی کونسل نے پاکستان میں انسانی دودھ کے بینک قائم کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔
کونسل کے رکن علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ جس بچے نے جس ماں کا دودھ پیا، اس کا ریکارڈ نادرا میں درج کرنا لازمی ہوگا تاکہ مستقبل میں دودھ شریک بہن بھائیوں کی آپس میں شادی کو روکا جا سکے۔
ڈاکٹر جمال کے مطابق پاکستان کا پہلا ہیومن ملک بینک 2023ء میں قائم ہوا تھا، تاہم یہ منصوبہ 2024ء میں روک دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بینک کا بنیادی مقصد قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی جان بچانا تھا۔