جارجیا میں سیاسی بحران، مظاہرین کا صدارتی محل پر دھاوا

تبلیسی — یورپی ملک جارجیا میں سیاسی کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے جہاں بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کے دوران مظاہرین نے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا اور کئی مقامات پر صورتحال قابو سے باہر ہو گئی۔

رکاوٹوں کو آگ لگا دی گئی

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت تبلیسی میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین نے لبرٹی اسکوائر کے قریب لگائی گئی رکاوٹوں کو آگ لگا دی۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا سہارا لیا لیکن کئی علاقوں میں حالات مزید خراب ہوگئے۔

انتخابی تنازع پر عوامی ردعمل

مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب حکومت نے اپوزیشن کی طرف سے آئندہ انتخابات کے بائیکاٹ کی کال کو نظر انداز کر دیا۔
احتجاجی کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت شفاف انتخابات سے گریز کر رہی ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے ان اقدامات کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

سکیورٹی ہائی الرٹ

صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے صدارتی محل کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مزید جھڑپوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ احتجاجی تحریک زور پکڑتی جا رہی ہے۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x