آئین پاکستان میں 48 آرٹیکلز میں ترامیم کی تجویز — چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ قائم

اسلام آباد ۔۔ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں آئینِ پاکستان کے 48 آرٹیکلز میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ مجوزہ ترامیم کے مطابق آئین کے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کے ذریعے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے۔

ترمیم کے مطابق صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم کی سفارش پر چیف آف ڈیفنس فورسز کا تقرر کریں گے، جبکہ وزیرِ اعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کی تعیناتی کریں گے۔

مزید برآں، مجوزہ ترمیم میں ججوں کی ٹرانسفر کا اختیار جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو دینے کی تجویز شامل ہے۔ اس عمل میں اس ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی شامل ہوں گے جس سے جج کا تبادلہ ہو رہا ہو اور اس ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی جن کے پاس جج جا رہے ہوں۔

ترمیم کے تحت بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کی بھی تجویز دی گئی ہے، تاکہ صوبائی سطح پر نمائندگی کو متوازن بنایا جا سکے۔

مسودے میں یہ بھی شامل ہے کہ آئینی عدالت کے جج 68 سال کی عمر تک اپنے فرائض انجام دے سکیں گے، جبکہ فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس یا ایڈمرل آف دی فلیٹ کو تاحیات یونیفارم پہننے کی اجازت حاصل ہوگی

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x