تہران۔۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام اور کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان نے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران نے ہمیشہ عالمی قوانین کے دائرے میں جنگ روکنے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے اور اب بھی کشیدگی سے بچاؤ کے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتا ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیاں اور نفسیاتی حربے خطے میں عدم استحکام کے سوا کچھ حاصل نہیں کریں گے بلکہ یہ علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ممالک کا اتحاد دنیا میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کی ضمانت بن سکتا ہے۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا اشتعال انگیزی کو مسترد کرتا ہے اور خطے میں امن واستحکام کاحامی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے رابطے اور مشاورت کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور سفارتی ذرائع سے مسائل کا حل نکالا جا سک
ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو مسترد کرتے ہیں:محمد بن سلمان
-
By Abdul Jabbar
- January 28, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted