غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے:شہباز شریف

واشنگٹن ۔۔وزیراعظم شہباز شریف نےکہاہےکہ غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے اور فلسطینیوں کا حق ہے۔

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غزہ پیس بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت باعث افتخار ہے، غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دعا ہےکہ غزہ میں پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے، آزاد اور خود مختار ریاست فلسطینیوں کا حق ہے، دیرپا امن کے لیے غزہ میں سیزفائر کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x