وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات

اسلام آباد۔۔۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ سے ملاقات میں دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، سعودی عرب نے پاکستان کو مکمل مالی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پاکستان نے سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر قرض میں توسیع کی درخواست کردی ۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہفتہ کو سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کو ان کے دور ہ پاکستان کے اختتام پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔اس موقع پر دونوں رہنمائو ں کے درمیان خوشگوار ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات اور معاشی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ آئندہ ورلڈ بینک و آئی ایم ایف بہاری اجلاس کے موقع پر واشنگٹن میں محمد بن عبداللہ الجدعان سے دوبارہ ملاقات کریں گے، جو دونوں برادر ممالک کے قریبی اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے سعودی وزیر خزانہ کے دورے کے حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو مکمل مالی تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ مشکل معاشی صورتحال میں مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سعودی وزیرخزانہ کی دورہ پاکستان کے دوران اعلی سطح ملاقاتوں میں قرض، ادھار تیل کی سہولت اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے علاوہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔ سعودی عرب نے پاکستان کو مکمل مالی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرا دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق سعودی وزیرخزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کے دورہ پاکستان میں سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر قرض اور آئل فنانسنگ سہولت میں توسیع کی درخواست کی گئی۔ تیل سہولت مزید 5 سال بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور آئی

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x