بشری بی بی کی آنکھ کانجی اسپتال میں آپریشن

راولپنڈی۔۔۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت پر آپریشن کیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹچمنٹ تشخیص ہوا جس پر جیل انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ماہرین چشم سے معائنہ کرایا۔سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق 16 اپریل کی شام مریضہ کو راولپنڈی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، سرجری سے قبل ضروری ٹیسٹ اور طبی معائنہ مکمل کیا گیا ،سرجری پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پینل نے انجام دی۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ سرجری کے بعد مریضہ کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، آپریشن کے بعد کے معائنے اور فالو اپ ڈاکٹرز کے مشورے مطابق کیے جائیں گے۔جیل ذرائع کے مطابق بشری بی بی نے دائیں آنکھ کی بینائی میں خرابی کی شکایت کی تھی، جس پر جیل انتظامیہ نے ماہرینِ چشم سے ان کا طبی معائنہ کرایا۔ معائنے کے دوران ان کی آنکھ میں “ریٹینل ڈیٹچمنٹ کی تشخیص ہوئی، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں فوری سرجری کا مشورہ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کو گزشتہ شام راولپنڈی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سرجری سے قبل تمام ضروری طبی ٹیسٹ مکمل کیے گئے۔ بشری بی بی کی رضامندی کے بعد پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور ماہر ڈاکٹروں کے پینل نے ان کی آنکھ کا آپریشن کیا۔آپریشن کے بعد ایک رات اسپتال میں قیام کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ڈسچارج کر دیا، جس کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن کے بعد طے شدہ طریقہ کار کے تحت بشری بی بی کے فالو اپ طبی معائنے جاری رہیں گے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x