اسلام آباد ۔۔وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی کی کوشش کو جرم قرار دیتے ہوئے دوہزار بائیس کے ایکٹ کی متعلقہ شق کو کالعدم قرار دے دیا۔۔۔
عدالت نے دوہزار بائیس کے ایکٹ کے خلاف درخواستیں منظور کر لیں۔۔فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان، جسٹس محمد انور اقبال اور جسٹس امیرخان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔۔
فیصلےمیں عدالت نے حکومتی قانون سازی کو غیر اسلامی قرار دے کر کالعدم قرار دیا، ایکٹ میں خودکشی کی کوشش کو جرم قرار دینے والا ضابطہ فوجداری کا سیکشن حذف کیا گیا تھا۔ شریعت کورٹ نے اس سیکشن کو دوبارہ بحال کر دیا