پنجاب پرائمری کے نصاب میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس شامل کرنے کا فیصلہ

عبدالجبار

لاہور۔۔۔پنجاب میں تعلیمی تاریخ میں پہلی بار پرائمری سطح پر مصنوعی ذہانب (اے آئی ) باقاعدہ مضمون کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے لاکھوں زیر تعلیم طلبا کے لئے ابتدائی جماعتوں میں اے آئی کی تعلیم شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نیا نصاب آئندہ تعلیمی سیشن 2027-28 سے نافذ کیا جائے گا، جس کے تحت جماعت اول سے پنجم تک کے طلبا کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس بطور باقاعدہ مضمون پڑھایا جائے گا،اس مضمون کا الگ پیریڈ ہوگا، بالکل دیگر بنیادی مضامین کی طرح۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اے آئی کا مضمون امتحانی نظام کا بھی حصہ ہوگا اور طلبا کے لئے اس میں کامیابی حاصل کرنا لازمی قرار دیا جائے گا۔ تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبا کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا اور ان کی تخلیقی و ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے،محکمہ تعلیم کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تعلیم سے بچوں کی ذہانت اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ حکومت کی بڑی خوشخبری ذرائع کے مطابق پرائمری کلاسز کے لئے اے آئی نصاب کی حتمی منظوری آج پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں دئیے جانے کا امکان ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x