33 پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ روانہ ہوں گے

عبدالجبار

اسلام آباد۔۔۔۔۔برطانیہ کی چیوننگ اور کامن ویلتھ اسکالرشپس کے تحت 33 پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے برطانیہ روانہ ہوں گےاس سلسلے میں برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں منتخب اسکالرز کے اعزاز میں پری ڈپارچر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
منتخب پاکستانی اسکالرز تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلی، گورننس، کاروبار اور سفارت کاری سمیت مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔اسکالرز لندن، ایڈنبرا، گلاسگو، برسٹل اور شیفیلڈ سمیت برطانیہ کی ممتاز جامعات میں زیرِ تعلیم ہوں گے، جہاں وہ عالمی صحت، انسانی حقوق، میڈیا، ترقیاتی معیشت، روبوٹکس اور انٹرپرینیورشپ جیسے شعبوں میں مہارت حاصل کریں گے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ چیوننگ اور کامن ویلتھ اسکالرشپس برطانیہ اور پاکستان کے مضبوط تعلقات کی عملی مثال ہیں یہ پروگرام باصلاحیت افراد کو نئی مہارتیں، روابط اور تجربات فراہم کرتے ہیں۔جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد یہ اسکالرز پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان میں تقریباً 2 ہزار چیوننگ اور 1500 سے زائد کامن ویلتھ اسکالرزپر مشتمل مضبوط نیٹ ورک موجود ہے۔ہائی کمیشن نے بتایا کہ چیوننگ اور کامن ویلتھ اسکالرشپس کے اگلے مرحلے کے لیے درخواستیں بھی کھول دی گئی ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x