فرخ تنویرملک
قاہرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطی کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دورے پر گئے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں مشرقِ وسطی کے لیے 4 نکاتی حکمتِ عملی پر زور دیا گیا۔مصری صدر سے ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ چین امن اور استحکام کے لئے ڈائیلاگ کی حمایت کرتا ہے، مسئلہ فلسطین مشرقِ وسطی کا اہم مسئلہ ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشترکہ جامع تعاون پر مبنی دیرپا سیکیورٹی کا نظام قائم کیا جائے، ترقی کے حصولکیلئے مضبوط اور بین الاقوامی رابطے بڑھائے جائیں۔قبل ازیں چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ سب سے ضروری کام غزہ میں فائر بندی اور تنازع کے خطے میں پھیلنے کے خطرے سے بچنے کے لئے جنگ کو جلد از جلد روکنا ہے۔چینی صدر نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع حل کرنے کا بنیادی طریقہ دو ریاستی حل کو نافذ کرنا ہے۔