امریکیوں نے دہشتگرد انتظامیہ قائم کر رکھی ہے ، ایرانی صدر

نثاراحمد

تہران۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کا مقصد ایرانی معاشرے کو اندرونی طور پر تباہ کرنا ہے،امریکیوں نے ایک دہشتگرد انتظامیہ قائم کر رکھی ہے۔تہران میں وزارتِ محنت کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے عائد کردہ مسائل اور پابندیوں کے ذریعے سماجی تباہی پیدا کرنا مقصد ہے۔انہوں نے بیرونِ ملک مقیم بعض ایرانیوں پر تہران کے دشمنوں سے مل کر ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک موجود کچھ ایرانی دشمن کے ساتھ مل کر ملک کے اندر عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ دنیا بھر میں جسے چاہتی ہے قتل کر دیتی ہے، انسانی حقوق کے علمبردار مخلص ہیں تو بچوں اور ہسپتالوں کو کیوں نشانہ بناتے ہیں؟۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر تم میں میدان جنگ کا حوصلہ ہے تو سامنے آکر لڑو، ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بے گناہ لوگوں کو محروم اور بے گھر نہ کیا جائے۔ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا راستے روکتا ہے اور پابندیاں عائد کرتا ہے، ان ظالمانہ پابندیوں کا خمیازہ غریب عوام کے سوا اور کون بھگتتا ہے؟۔مسعود پزشکیان کا مزید کہنا ہے کہ محب وطن ہونے کا دعوی کرنیوالے دوسروں کو برے اقدامات پر اکساتے ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x