جوس بٹلر نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا

نثاراحمد

سائوتھمپٹن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر نے سری لنکا کے خلاف ساتھیمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔انہوں نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔اس اننگز کی بدولت بٹلر کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کے کل رنز 161 میچوں میں 4292 ہو گئے ہیں۔اس کامیابی کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کے کیریئر کا مجموعہ 4231 رنز تھا۔اس فہرست میں اب صرف پاکستان کے بابر اعظم 145 میچوں میں 4596 رنز کے ساتھ جوس بٹلر سے آگے ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x