کوہاٹ پولیس لائن، بارود بھری گاڑی سے خودکش دھماکا، 16 افراد شہید

فرخ تنویر ملک

کوہاٹ ………کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق دھماکے میں 5 پولیس اہلکار اور 11 شہری شہید ہوئے جبکہ ایک دہشتگرد کو مقابلے میں جہنم واصل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا جس سے مسجد کے باہر گڑھا پڑ گیا، دھماکے سے مسجد کا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا اور دیوار بھی گر گئی۔دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے بتایا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائن کے گیٹ سے ٹکرائی گئی جس کے بعد دھماکا ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، کوہاٹ ہنگو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جہاں 15 لاشیں اور 50 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے۔وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کوہاٹ دھماکے کا نوٹس لے کر پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا بزدلانہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائیجائیں۔انہوں نے اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج اور ضروری طبی سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x