سی پی ایل کوالیفائر میں شاداب خان کی ہیٹرک

عبدالجبار

جمیکا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیریبین پریمیئرلیگ(سی پی ایل) میں پاکستانی کھلاڑیوں کی متاثرکن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ سی پی ایل کوالیفائر1 میں قومی آل رانڈر شاداب خان نے ہیٹرک کردی،شاداب خان نے لگاتار تین بالز پر شمرن ہیٹمائر، مہدی حسن اور کوئنٹن سیمپسن کو آوٹ کیا۔ شاداب خان نے میچ میں 16 رنز دیکر کل 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسی طرح میچ میں سفیان مقیم نے بھی 4 وکٹیں اڑائیں، سفیان مقیم نے صرف 13 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ یہ کریبین پرئمیر لیگ میں کسی بھی بالر کی پہلی ہیٹرک ہے۔ یاد رہے دونوں قومی کھلاڑی سی پی ایل 2026 میں اینٹیگا اینڈ باربودا فالکنز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ گزشتہ روز اینٹیکا اینڈ باربودا فالکنز کوالیفائر 1 میں گیانا ایمزون واریئرز کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی۔ گیانا نے اینٹیگا اینڈ باربودا کو جیت کیلئے 77 رنز کا ہدف دیا تھا،اینٹیکا اینڈ باربودا نے ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 5.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x