عبد الجبار
غزہ۔۔۔۔۔۔۔حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ تنظیم نے گزشتہ اکتوبر ایک ایسے روڈ میپ پر اتفاق کیا تھا جس میں بالآخر فلسطینی ریاست کا قیام بھی شامل ہے۔قطر کے العربی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں خلیل الحیہ نے کہا کہ اس منصوبے کا آغاز غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے ہوگا، جبکہ روڈ میپ میں ہتھیاروں کا معاملہ بھی شامل ہے۔خلیل الحیہ نے حماس کو غیر مسلح کرنے سے متعلق سوال کا براہ راست جواب دینے سے گریز کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں کا معاملہ مجوزہ روڈ میپ کا حصہ ہے۔حماس رہنما نے کہا کہ تنظیم فلسطینی انتخابات میں قومی اتحاد کے تحت شرکت پر متفق ہے۔ ان کا کہناتھا کہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان قومی اتحاد کے لیے انتخابات کا عمل اہم ہے۔خلیل الحیہ نے 7 اکتوبر کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیلی قبضے کی جارحیت کا ردعمل تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ مجوزہ منصوبے میں غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے سے آگے بڑھتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام تک کا راستہ شامل ہے۔ تاہم انہوں نے حماس کے ہتھیاروں اور غیر مسلح کیے جانے کے معاملے پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔