امریکا اور چین کا ٹیرف کم کرنے پر اتفاق

نثار احمد

واشنگٹن۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کے نتیجے میں امریکا اور چین نے ایک دوسرے کی اشیا پر محصولات کم کرنے پر اتفاق کرلیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین سے 30 ارب ڈالر مالیت کی غیرحساس اشیا کی درآمد و برآمد پر زیادہ موافق ٹیرف عائد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں ممالک نے مصنوعی ذہانت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سپر انٹیلی جنس ڈائیلاگ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔وائٹ ہائوس کے مطابق چین آئندہ دو برسوں کے دوران امریکا سے ایک کروڑ میٹرک ٹن کوئلہ بھی خریدے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نومبر میں چین کا دورہ کریں گے جہاں صدر شی جن پنگ سے ان کی ایک اور ملاقات ہوگی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x