نثاراحمد
اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔راول ڈیم میں شہریوں کی جانب سے فلمینگو کے غیر قانونی شکار کے کیس میں ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ میں اے سی سیکرٹریٹ کی جانب سے 3 ملزمان کو تین ماہ کے لئے جیل بھیج دیا گیا،فلمینگو کے غیر قانونی شکار پر ملزمان کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ مقدمہ کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز کی جانب سے متعلقہ تھانے میں درخواست دی گئی تھی۔