عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضا فہ

عبدالجبار

لندن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حوثیوں کی جانب سے سعودی آرامکو کے ہیڈکوارٹر پر حملے اور ایران کی جانب سے مال بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنانے اور تیل کی یمتیں بلند رکھنے کے لئے نئی حکمت عملی اپنانے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 37 سینٹ، یعنی 0.35 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 106.06 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 95 سینٹ، یعنی 1.01 فیصد اضافے کے بعد 95.09 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جو 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔پرائس فیوچرز گروپ کے سینئر تجزیہ کار فل فلن کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملے اور سعودی عرب و ایران کے اتحادی حوثیوں کے درمیان حملوں کے تبادلے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x