نثاراحمد
رباط ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مراکش نے فٹبال کی دنیا میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اور مینز فیفا کی عالمی رینکنگ میں پہلی بار ٹاپ 5 ٹیموں میں جگہ بنانے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مراکش نے فیفا رینکنگ میں دو درجے ترقی کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اس سے قبل مراکش کی بہترین پوزیشن ساتویں نمبر پر تھی۔ نئی رینکنگ میں مراکش نے پوائنٹس کے اعتبار سے برازیل اور پرتگال کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اس کامیابی کے ساتھ مراکش نہ صرف عرب دنیا بلکہ افریقہ کا بھی دوسرا ملک بن گیا ہے جس نے مینز فیفا کی عالمی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں جگہ بنائی ہے۔مراکش کی اس ترقی کی بڑی وجہ حالیہ بین الاقوامی اور براعظمی مقابلوں میں ٹیم کی شاندار کارکردگی ہے۔ ٹیم نے 2022 میں قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ اس طرح وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سیمی فائنل تک پہنچنے والی پہلی افریقی اور عرب ٹیم بن گئی تھی۔مراکش نے 2026 کے ورلڈ کپ میں بھی کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، تاہم فرانس کے ہاتھوں شکست کے بعد اس کا سفر ختم ہوگیا تھا۔ اس کے باوجود ٹیم نے مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ کر اپنی مضبوط حیثیت برقرار رکھی۔واضح رہے کہ مراکش 2030 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ممالک میں بھی شامل ہے۔ یہ ٹورنامنٹ اسپین اور پرتگال کے ساتھ مل کر منعقد