آرڈر کے ذریعے کوئی آئینی ترمیم نہیں کرائی جا سکتی، بلاول بھٹو زرداری

نثاراحمد

ملتان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر کوئی آرڈر کے ذریعے ریفرنڈم، آئینی ترمیم یا نئے صوبے بنانا چاہتا ہے تو وہ نہیں بنیں گے، اور مجھ سے آرڈر کے ذریعے کوئی آئینی ترمیم نہیں کرائی جا سکتی، ملک کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے، وزیر اعظم شہباز شریف سب سے پہلے اتحادیوں کا اعتماد بحال کریں۔ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ری سیٹ پاکستان صرف 1973 کے آئین کے تحت ہی ہو سکتا ہے اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ حالات میں انارکی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم وہ ایسے کسی اقدام کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے واضح کیا کہ آئین میں نئے صوبے بنانے کا باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے کئی سالوں تک پارلیمانی جدوجہد کی گئی اور اس کی حمایت کے پیچھے ٹھوس آئینی منطق موجود ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سرائیکی صوبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے مشترکہ طور پر منظور ہو چکی ہے اور اس کے لئے مکمل طور پر آئینی راستہ اپنایا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب سندھ اسمبلی اور عوامی نمائندوں نے سندھ کی تقسیم کو مسترد کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ فی الحال کچھ باتیں ادھوری چھوڑ رہے ہیں ۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x