2- اکتوبر 2025 پنجاب کے 24 شہروں کی غلہ منڈیوں میں کپاس کے ریٹ کیا رہے؟ جانئے اس رپورٹ میں؛
02 اکتوبر 2025: پنجاب کے مختلف شہروں میں کپاس کے نئے ریٹ سامنے آگئے ہیں، جو مجموعی طور پر مستحکم دکھائی دیتے ہیں۔ یزمان اور بہاولنگر میں کپاس 7,800 سے 8,300 روپے فی من کے درمیان فروخت ہو رہی ہے جبکہ فورٹ عباس میں ریٹ 8,000 سے 8,150 روپے ریکارڈ کیے گئے۔ اسی طرح صادق آباد میں کپاس 7,800 سے 8,205 روپے فی من تک دستیاب ہے۔
رحیم یار خان اور ہارون آباد میں کپاس کی قیمتیں بالترتیب 7,500 سے 8,155 اور 7,500 سے 8,150 روپے تک رہیں۔ حاصل پور اور ڈہرانوالہ میں ریٹ 7,500 سے 8,200 اور 7,000 سے 8,270 روپے فی من تک نوٹ کیے گئے۔ میلسی اور وہاڑی میں کپاس کے نرخ نسبتاً کم رہے، جو بالترتیب 6,500 سے 7,550 اور 6,700 سے 7,600 روپے فی من ریکارڈ ہوئے۔
دیگر شہروں میں فقیروالی 7,600 سے 8,150، ڈونگہ بونگہ 7,500 سے 8,200، جامپور 7,500 سے 7,700، ڈی جی خان 6,600 سے 7,500، کہروڑ پکا 7,000 سے 7,500 اور چوک منڈا میں 7,300 سے 7,700 روپے فی من تک نرخ دیکھنے میں آئے۔ اسی طرح چیچہ وطنی، میاں چنوں اور ساہیوال میں کپاس کے ریٹ نسبتاً کم رہے جو 6,300 سے 7,500 روپے کے درمیان رہے۔ لیہ، فتح پور اور چوک اعظم میں قیمتیں 7,000 سے 7,800 کے درمیان جبکہ بھکر اور عارف والا میں 6,400 سے 7,600 روپے فی من تک رہیں۔