نمائندہ: سہیل رضا درانی
ڈیرہ غازی خان — سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مبینہ انتظامی اور پیشہ ورانہ بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال میں عملے کی کمی، صفائی کے ناقص انتظامات اور سٹاف کے رویے سے متعلق شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں مبینہ طور پر ایک سیکیورٹی گارڈ کو ای سی جی کرتے دیکھا گیا، جس کے بعد محکمہ صحت نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ماہر کارڈیالوجسٹ کی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بعض مریضوں کو آپریشن کے لیے ملتان یا لاہور جانا پڑتا ہے۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ صحت سے اپیل کی ہے کہ واقعے کی شفاف انکوائری کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال، ڈاکٹر محمد رمضان سومرا نے مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ ای سی جی وائرل ویڈیو کے معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو رپورٹ جمع کرانے کے بعد کارروائی کی سفارش کرے گی۔