ڈیرہ اسماعیل خان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (جمعہ 26 ستمبر 2025) — ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل دانہ سر میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خانوزئی، بلوچستان سے آنے والی ایک مزدا گاڑی کے بریک فیل ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے سات لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ چار افراد کو مقامی لوگوں نے ہسپتال پہنچایا۔

زخمیوں میں 27 سالہ دریا خان، 10 سالہ یوسف اور 25 سالہ احمد شامل ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ نے اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کی۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x