سگریٹ فلٹر میٹیریل ایسیٹیٹ ٹو کی اسمگلنگ کا انکشاف

اسلام آباد ۔۔۔پاکستان میں سگریٹ کے فلٹر میٹیریل ایسیٹیٹ ٹو کی اسمگلنگ اورریکارڈ میں ہیر پھیر کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں قانونی شعبے نے صرف 39 ارب سگریٹ تیار کیے جبکہ درآمد شدہ خام مال سے 60 سے 80 ارب سگریٹ تیار ہو سکتے تھے۔ اس طرح اندازاً 41 ارب سگریٹ غیر قانونی طور پر تیار کیے گئے۔

ایف بی آر کے مطابق اسی عرصے میں صرف 37 ارب سگریٹ پر ٹیکس وصول کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے مالی سال 2024-25 میں ایسیٹیٹ ٹو پر فی کلو 44 ہزار روپے ایڈوانس ایکسائز ڈیوٹی عائد کی، تاہم کمزور نفاذ کی وجہ سے اسمگلنگ اور ریکارڈ میں گڑبڑ مزید بڑھ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 میں 2.36 کلو ٹن ایسیٹیٹ ٹو درآمد ہوا، جبکہ 2024-25 میں محض 0.145 کلو ٹن دکھایا گیا۔ ایف بی آر نے سوست اور طورخم بارڈر پر بڑی مقدار میں ایسیٹیٹ ٹو ضبط کرنے کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ خام مال کی اسمگلنگ پر قابو پائے بغیر ملک میں غیر قانونی سگریٹ کی مارکیٹ کو روکنا ممکن نہیں ہوگا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x