آئی ایم ایف کا بیوروکریٹس کے اثاثے ظاہر کرنےکا مطالبہ

اسلام آباد۔۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا پانچواں روز،آئی ایم ایف نے گریڈ سترہ سے بائیس تک کے افسران کے اثاثے ظاہر کرنے اور غلط بیانی کرنے والے بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کی جس پر وزارت خزانہ نے جلد رپورٹ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ رپورٹ کے طریقہ کار کا تعین ایف بی آر اور متعلقہ اتھارٹیز کے مشورے سے کیا جائے گا ،، مشن نے معاشی ٹیم سے آئی ایم ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کے لیے ایکشن پلان بھی طلب کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے عدلیہ میں شفافیت اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ حکومتی اداروں کے قوانین میں ترامیم جلد مکمل کرنے اور سرکاری اداروں کی استعداد کار اور سروس ڈلیوری میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x