جسٹس ثمن رفعت کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

اسلام آباد۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی گئی۔شہری حافظ احتشام کی جانب سے دائردرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس ثمن رفعت نے مس کنڈکٹ کیا ہے اور انہیں عہدے سے برطرف کیا جائے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے لیے کراچی گئے تو اس دوران جسٹس ثمن رفعت نے اپنے بنچ کی 24 سے 26 ستمبر کی کاز لسٹ منسوخ کر دی۔

مزید مؤقف اختیار کیا گیا کہ جسٹس ثمن رفعت سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کے ساتھ پیش ہوئیں، حالانکہ ان کا اس مقدمے سے کوئی ذاتی کام یا تعلق نہیں تھا۔ شکایت میں الزام لگایا گیا کہ کسی اور جج کے کیس میں دوسرا جج پیش نہیں ہو سکتا لیکن جسٹس ثمن رفعت نے ایسا کر کے بنچ پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ جسٹس ثمن رفعت نے اپنے حلف اور جوڈیشل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، اس لیے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

0
Show Comments (1) Hide Comments (1)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
1 Comment
Oldest
Newest Most Voted
ملک سلیم اقبال
ملک سلیم اقبال
1 year ago

یقینی طور پر یہ شکایت بھی اُسی طرح ردی کی ٹوکری میں جانے والی ہے جیسے کہ اِس سے پہلے درجنوں شکایات جا چکی ہیں لیکن آگر مقتدرہ کا قانونِ عائد ہوا جو کہ مُلک کے تمام قوانین سے بالا تر ہے تو اِس شکایت کو پہیے لگ سکتے ہیں جیسا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف شکایت کو لگے تھے اور فیصلہ چند دنوں میں a گیا تھا اور عمل درآمد بھی ھو گیا تھا

1
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x