دمام — سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان ایمبیسی ٹیم کے ہمراہ خصوصی سہولت فراہم کرے گی۔ اس مہم کا مقصد پاکستانی شہریوں کو نئی شناختی دستاویزات حاصل کرنے، تبدیلی یا تجدید کی تمام تر کارروائی اپنے قریب ترین مقام پر فراہم کرنا ہے۔
نادرا ٹیم 26 اور 27 ستمبر بروز جمعہ و ہفتہ، صبح 9 بجے سے شام 3 بجے تک دمام کے تمیمی نیو کیمپ، ظھران، ایسٹرن پراونس میں خدمات انجام دے گی۔ اس دوران پاکستانی شہری نئے CNIC اور دیگر شناختی دستاویزات کی رجسٹریشن، تبدیلی یا تجدید کروا سکتے ہیں۔
پاکستان ایمبیسی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور ضروری دستاویزات کے ساتھ وقت پر رجسٹریشن مرکز پہنچیں۔ اس موقع پر مقامی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے والے اہلکار بھی موجود رہیں گے تاکہ تمام عمل کو آسان اور منظم بنایا جا سکے۔
مزید معلومات اور لوکیشن کے لیے درج ذیل لنک استعمال کیا جا سکتا ہے:https://www.nadra.gov.pk
تمیمی نیو کیمپ، ظھران ایسٹرن پراونس لوکیشن
یہ اقدام سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے شناختی دستاویزات کی رسائی کو آسان بنانے اور وقت کی بچت کے لیے اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔
