استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات دوبارہ شروع

استنبول ۔۔پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ایک بار پھر شروع ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے میزبانوں کی درخواست پر مذاکراتی عمل دوبارہ بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

ابتدائی طور پر پاکستانی وفد کی واپسی کی تیاریاں مکمل تھیں، تاہم اب وفد کو استنبول میں مزید قیام کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، فریقین نے فیصلہ کیا ہے کہ امن کو ایک اور موقع دیا جائے اور رابطے کا سلسلہ منقطع نہ کیا جائے۔

مذاکرات کا مرکزی محور پاکستان کا وہی بنیادی مطالبہ ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین دہشت گردوں کے خلاف استعمال ہونے سے روکے اور پاکستان مخالف عناصر کے خلاف واضح، قابلِ تصدیق اور مؤثر کارروائی کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک مرتبہ پھر زور دیا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے اور اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x