پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات دوسرے روز بھی جاری

اسلام آباد۔۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ آج آئی ایم ایف جائزہ مشن کی پاور ڈویژن سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، جن میں مختلف معاشی اہداف پر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا آغاز گزشتہ روز تکنیکی سطح پر ہوا تھا، جس میں ایف بی آر اور وزارتِ خزانہ کے حکام نے شرکت کی۔ پہلے روز پاکستان نے ٹیکس وصولیوں میں بہتری کے لیے تفصیلی پلان آئی ایم ایف کو پیش کیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 60 سے 65 فیصد معاشی اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ باقی اہداف پر کام جاری ہے۔

ایف بی آر حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ ریونیو ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے ٹیکس بیس بڑھانا ناگزیر ہے، جبکہ وزارت خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان نے 2020 کے بعد سب سے زیادہ ریونیو کلیکشن کی ہے۔

مذاکرات میں پٹرولیم، بجلی اور گیس پر سبسڈی ختم کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا، جبکہ آئی ایم ایف نے مالی خسارہ کم کرنے کے لیے مزید پالیسی اقدامات تجویز کیے۔ پاکستان کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لیے جامع اصلاحات کا پلان بھی پیش کیا گیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x