لاہور۔۔۔پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان سے منسلک مساجد اور مدارس کو محکمہ اوقاف کے انتظام میں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں آٹھ مساجد اور ایک مدرسے کا کنٹرول محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیا۔ تمام مساجد کا انتظام اب تک ٹی ایل پی سے منسلک علماء کے پاس تھا۔ذرائع کے مطابق کارروائیاں ٹیکسلا، سٹی، صدر اور چکری کے علاقوں میں کی گئیں۔محکمہ اوقاف کے سپرد کی گئی مساجد میں جامع مسجد سادات کالونی واہ،جامع مسجد منیر بدھو گاؤں واہ کینٹ،جامع مسجد عثمانیہ محلہ پڑی ٹیکسلا،جامع مسجد سیدنا محمد راجہ اقبال ٹاؤن کھنہ کاک،جامع مسجد جلالی، بنگش کالونی پیرودھائی،جامع مسجد ضیاء العلوم، ٹرنک بازار راولپنڈی اورجامع مسجد حق چار یار، چھابڑی اکو کلرسیداں شامل ہیں۔اس کے علاوہ سواں کے قریب قائم دینی مدرسہ مدرسہ محمدیہ غوثیہ، گھیلا کلاں چکری کا انتظام بھی محکمہ اوقاف کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
ٹی ایل پی سے منسلک مساجد و مدارس محکمہ اوقاف کے سپرد کرنے کا فیصلہ
-
By Admin
- October 17, 2025
بہترین فیصلہ