صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن منصوبہ پیش کردیا

واشنگٹن۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اسرائیل نے بیس نکاتی غزہ امن منصوبے کو قبول کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی ہے اور اگر حماس بھی اس کو تسلیم کر لیتی ہے تو تمام اسرائیلی یرغمالی باہتر گھنٹے کے اندر رہا ہوں گے۔

امریکی صدرنے دھمکی دی کہ اگر حماس نے یہ معاہدہ نہ مانا تو اسرائیل کو اپنی فوجی طاقت استعمال کرنے کا حق حاصل ہے، اور امریکا اس کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ عرب اور مسلم ریاستیں غزہ کو غیر عسکری زون بنانے پر متفق ہو گئی ہیں اور ایک نیا عبوری انتظامی ڈھانچہ بنایا جائے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان نے بھی معاہدے کی سو فیصد حمایت کی ہے، عرب اور مسلم ملکوں کا بھی شکریہ جنھوں نے تجاویز پر کام کیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x