آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات کا آج آخری روز

اسلام آباد۔۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کی معاشی ٹیم کے درمیان جاری اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آج آخری روز ہے، مختلف امور پر ورچوئل میٹنگز میں بریفنگ دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف میں کمی کے معاملے پر ابھی تک آئی ایم ایف کی جانب سے گرین سگنل نہیں دیا گیا،مذاکرات کے دوران نئے بجٹ کے لیے ٹیکس تجاویز اور مجموعی معاشی صورتحال پر آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی تجاویز پر بھی آج حتمی مذاکرات ہونے کا امکان ہے، جبکہ سپر ٹیکس کے خاتمے کا معاملہ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر، امیر طبقے اور پراپرٹی سے حاصل آمدن پر ٹیکس میں کمی کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔
مذاکرات مکمل ہونے کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x