اسلام آباد۔۔ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اثاثے اب شائع نہیں ہوں گے۔۔قومی اسمبلی نے انتخابات ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی، اثاثوں کی تفصیلات صرف تحریری درخواست پر حاصل کی جا سکیں گی۔
قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے انتخابات ترمیمی بل 2025 پیش کیا وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل کی حمایت کی۔ترمیم کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 کی دس شقوں میں تبدیلی کی گئی ہے،ترمیم کے ذریعے لفظ سپریم کورٹ کو آئینی عدالت سے تبدیل کردیا گیا۔
بل کے مطابق اراکین یا ان کے اہل خانہ خطرے کی صورت میں اثاثے خفیہ رکھنے کی درخواست دے سکتے ہیں اور متعلقہ سپیکر یا چیئرمین کی رولنگ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن ایک سال تک اثاثے خفیہ رکھنے کا پابند ہوگا۔
اراکین کے اثاثے بغیر سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی منظوری کے ظاہر نہیں کیے جا سکیں گے۔ اثاثوں کی تفصیلات صرف تحریری درخواست پر حاصل کی جا سکیں گی۔
بل کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اراکین اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے اثاثوں کی تفصیلات جاری کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔
بل کی مخالفت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس طرح کے معاملات آئینی عدالت میں لے جا کر تنازعہ پیدا کیا جا رہا ہے، جس پر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معاملات جیسا سمجھا جا رہا ہے ویسا نہیں ہے اور زیادہ تر معاملات کمیٹی میں حل ہو سکتے تھے۔
ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اثاثے اب خفیہ رکھے جاسکیں گے
-
By Abdul Jabbar
- January 21, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted