لاہور۔۔۔کوٹ لکھپت جیل میں اسیر پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائو ں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی معالج تک رسائی نہ دینے پر چیف جسٹس سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔اسیر رہنمائو ں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید نے اپنے وکیل کے ذریعے مشترکہ بیان ریکارڈ کروایا۔بیان میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کو نہ تو ذاتی ڈاکٹر سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے اور نہ ہی اہلِ خانہ کو مکمل رسائی حاصل ہے، علاج کے بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔انہوں نے 2019 میں نواز شریف کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پلیٹ لیٹس کم ہونے پر انہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان میڈیکل بورڈ کے اجلاسوں میں شریک رہے، مزید کہا گیا کہ اس وقت اہلِ خانہ اور قانونی مشیروں کو مکمل رسائی حاصل تھی۔اسیر رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ فیملی اور ذاتی ڈاکٹروں کی موجودگی میں کرایا جائے اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔
اسیر پی ٹی آئی رہنمائو ں کی چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل
-
By Abdul Jabbar
- February 26, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted