فرخ تنویرملک
تہران ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے اگلے چند دنوں میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے کا امکان ہے۔ ایران نے اس دورے سے قبل امریکا کو سزات شرائط بھجوا دی ہیں۔امریکا نے ایرانی صدر اور ان کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت اہم وفد کو ویزا جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، تاہم تہران نے واضح کیا ہے کہ یہ امریکا کی کوئی مہربانی نہیں ہے بلکہ اقوام متحدہ کے بانی رکن کی حیثیت سے یہ ایران کا قانونی اور بین الاقوامی حق ہے۔ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے لیے ایران نے ثالثوں کے ذریعے امریکا تک سات شرائط پہنچائی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ شرائط قطر کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچائی گئی ہیں اور اب ایران امریکی جواب کا انتظار کر رہا ہے۔اگرچہ انہوں نے تمام شرائط کی مکمل فہرست ظاہر نہیں کی، تاہم عرب میڈیا کے مطابق ان میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی اور سمندری ناکہ بندی کا خاتمہ شامل ہے۔