امریکا جب چاہے ایران پر دوبارہ حملہ کرسکتا ہے: صدرٹرمپ

فرخ تنویر ملک

واشنگٹن۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک اور فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جب چاہے ایران پر دوبارہ حملہ کرسکتا ہے اور نئی کارروائی طویل نہیں ہوگی۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ایران پر کیا گیا حملہ انتہائی شدید تھا، جبکہامریکا جب چاہے ایران پر ایک بار پھر شدید اور کاری ضرب لگانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ہم ایران پر ایک اور حملے کے لئے تیار ہیں اور اگر نئی کارروائی کی نوبت آئی تو یہ مہم زیادہ دیر تک نہیں چلے گی۔ انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں اور امریکا ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اگر ایران کو نہ روکا گیا تو وہ پہلے اسرائیل اور خطے کو نقصان پہنچائے گا اور اس کے بعد یورپ اور امریکی شہروں کیلئے خطرہ بنے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ امریکی فورسز نے حالیہ فضائی کارروائیوں کے دوران ایران کے نئے فوجی ساز و سامان اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایران اپنے ریڈار اور میزائل نظام کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جبکہ وہ ایک ایسا راکٹ بھی تیار کر رہا تھا جو سمندر یا زمین پر بارودی سرنگیں بچھا سکتا ہے، جسے امریکی حملے میں تباہ کر دیا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت جاری ہے اور روزانہ لاکھوں بیرل تیل اس اہم عالمی آبی گزرگاہ سے منتقل ہو رہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے یقین دہانی کرائی کہ اسرائیلیوں کو امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بالکل پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ میں صدر ہوں اسلئے میں خود اسرائیل کا خیال رکھوں گا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x