امریکی امیگریشن پالیسی میں بڑا جھٹکا: H-1B ویزا پر بھاری فیس کی تیاری

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، جس کی تصدیق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بھی کی ہے، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ H-1B ویزا درخواستوں پر ایک نئی ایک لاکھ ڈالر کی نئی فیس عائد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ اقدام موجودہ فیسوں کے مقابلے میں ایک بڑی تبدیلی ہوگی، جو اس وقت چند سو سے چند ہزار ڈالر تک ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس فیصلے کا مقصد پروگرام کے غلط استعمال کو روکنا ہے، کیونکہ کچھ کمپنیاں مبینہ طور پر کم تنخواہ پر غیر ملکی کارکنوں کو ملازمت دے کر امریکی ورکرز کو پیچھے دھکیل رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مجوزہ فیس امریکی ٹیکنالوجی سیکٹر پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے، جو اپنی افرادی قوت کے لیے ہنرمند غیر ملکی کارکنوں پر H-1B ویزا کے ذریعے انحصار کرتا ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ نئی فیس موجودہ فیسوں کی جگہ لے گی یا اضافی طور پر عائد کی جائے گی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x