ایران کاکویت میں امریکی اڈوں پر حملہ

نثار احمد

تہران۔۔۔۔۔۔۔۔پاسدارانِ انقلاب سے قریب سمجھے جانے والی ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں اور ڈرونز نے کویت میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔خبر رساں ایجنسی نے اس واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، جبکہ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام ) نے بھی ان اطلاعات پر تاحال کوئی ردِعمل نہیں دیا ہے۔اس سے قبل کویت کی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے ملک کا فضائی دفاعی نظام دشمن کے میزائلوں اور ڈرونز کے خطرات کا مقابلہ کر رہا ہے۔خلیجی ممالک میں سخت سنسرشپ کے باعث ذرائع ابلاغ کے لیے حملوں کا نشانہ بننے والے علاقوں تک براہِ راست رسائی حاصل کرنا انتہائی مشکل ہے، جبکہ امریکہ نے بھی ان علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر کی اشاعت پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ ادھر تسنیم نے منگل کے روز اردن میں امریکی اڈوں پر کیے گئے اپنے مبینہ حملوں سے متعلق فضائی تصاویر شائع کیں، جن کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ ان میں ایرانی حملوں سے ہونے والے نقصانات دیکھے جا سکتے ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x