ایران کے خلاف جنگ اختتام کے قریب پہنچ رہی ہے، ٹرمپ

فرخ تنویرملک

واشنگٹن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ انہیں امید ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ اب اختتام کے قریب پہنچ رہی ہے، ایران نے امریکا سے براہِ راست رابطہ کیا ہے، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کیرولائنا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور ہم دیکھیں گے کہ یہ معاملہ کیسے آگے بڑھتا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ایران نے براہِ راست ان سے رابطہ کیا ہے یا کسی ثالث کے ذریعے پیغام پہنچایا ہے، تو ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے مجھ سے براہِ راست رابطہ کیا گیا ہے۔ جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ امریکا اس وقت جنگ کے کس مرحلے میں ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ امید ہے کہ ہم جنگ کے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ جنگ کے اختتام کی جانب پیش رفت ہوسکتی ہے۔ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران جنگ ساتویں ماہ میں داخل ہوچکی ہے، تاہم فوری طور پر اس کے خاتمے کے واضح آثار دکھائی نہیں دے رہے۔دوسری جانب امریکی میڈیا ادارے ایگزیوس نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ آئندہ منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر خلیجی ممالک کے رہنمائو ں سے ملاقات کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق متوقع ملاقات میں ایران جنگ اور جنگ کے بعد کی صورتحال سے متعلق امریکی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تاہم ملاقات کے حتمی انتظامات اور ایجنڈے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔ایران جنگ کے ساتویں ماہ میں داخل ہونے کے باوجود تنازع کے مستقل خاتمے کے حوالے سے صورتحال غیر یقینی ہے، جبکہ خطے کے ممالک جنگ کے ممکنہ بعد کے سیاسی اور سکیورٹی اثرات پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x