ایرانی صدر نے تقریر سے ہٹ کر خطاب کی وجہ بتا دی

فرخ تنویرملک

نیویارک (آئی این پی)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران کی فوجی طاقت دفاع کے لیے ہے، ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرروت نہیں۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں سلامتی کے لیے شراکت چاہتے ہیں، ہمسایوں کو بھی مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ میں ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد اپنی تیار تقریر سے ہٹ کر تقریر کی، ٹرمپ کی دھمکی آمیز تقریر سنی تو اپنی تقریر میں ان دھمکیوں کا جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی قوم طاقت کے سامنے سر نہیں جھکائے گی، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ہم طاقت کی زبان قبول نہیں کریں گے۔ ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امن کے علمبردار خود بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں، جسے وہ تباہ کرنا چاہتے ہیں اس پر دہشت گردی کا الزام لگا دیتے ہیں، وہ ہمیں خطے میں بے امنی کا ذمے دار ٹھہراتے ہیں کیونکہ ہم ان کے آگے سر نہیں جھکاتے۔ مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا، ہمیشہ اپنا دفاع کیا ہے، ایران جارحیت کے لیے نہیں اپنے دفاع کے لیے طاقت کا حصول چاہتا ہے، ایران اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ کوئی ہماری بقا خطرے میں ڈالنے کا سوچ بھی نہ سکے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x