ایک دن کا عدالتی بائیکاٹ عوام کو 12 کروڑ میں پڑتا ہے

نثار احمد

پشاور۔۔۔۔۔۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں عدالتوں کے اخراجات پر روزانہ 12 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں، اس لئیعدالتوں کے 1 دن کے بائیکاٹ سے عوام کے 12 کروڑ روپے ضائع ہوتے ہیں۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ مردان میں گواہان کے عدالتوں میں پیش ہونے کی شرح 96 فیصد رہی جبکہ گزشتہ عدالتی سال کے دوران 38 ہزار مقدمات نمٹائے گئے اور ہزاروں زیرِ التوا مقدمات ختم کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ عدالتوں میں ڈیجیٹل ریکارڈ مینجمنٹ کا نظام متعارف کروایا گیا ہے جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے انسانی حقوق سیل کو 1 ہزار 79 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔چیف جسٹس نے کہاپشاور، ایبٹ آباد، بنوں اور سوات میں 7 ایسی عدالتیں قائم کی گئی ہیں جو 2 شفٹوں میں کام کرتی ہیں۔عدالتوں کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا بجٹ 2 ارب روپے سے بڑھا کر 6 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس دوا خریدنے کے پیسے نہیں، ان کے ٹیکس سے عدالتیں چلتی ہیں، غریب عوام کو انصاف فراہم کرنا عدلیہ کی ذمے داری ہے

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x