بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع

عبدالجبار

محکمہ موسمیات اور موسمی تجزیوں کے مطابق بہاولپور میں بدھ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جو وقفے وقفے سے ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔ توقع ہے کہ بدھ کی رات سے جمعرات کے دوران آندھی، گرج چمک اور بارش کا اچھا سپیل دیکھنے میں آئے گا۔

اس دوران بہاولپور میں 2 سے 3 بار بارش کے سلسلے بن سکتے ہیں، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان بھی موجود ہے۔ تیز ہواؤں کی رفتار 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جس کے باعث کمزور تعمیرات، سائن بورڈز اور درخت متاثر ہو سکتے ہیں۔

🌦️ 5 اور 6 جون کے دوران ملتان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا ایک مؤثر سلسلہ متوقع ہے۔
📍 جنوبی پنجاب کے متعدد علاقوں، جن میں شجاع آباد، جلالپور پیر والا، میاں چنوں، خانیوال، کبیروالہ، وہاڑی، بورے والا، میلسی، دنیاپور، جہانیاں، لودھراں، حاصل پور، چشتیاں، بہاولنگر، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، لیہ، تونسہ، اوچ شریف، احمدپور شرقیہ، لیاقت پور، راجن پور اور رحیم یار خان شامل ہیں، آندھی اور کہیں ہلکی جبکہ کہیں تیز بارش کے امکانات موجود ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x