حسن علی کی اہلیہ کی انسٹا پرمبہم پوسٹ وائرل

عبد الجبار

لاہور۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی انسٹا اسٹوری نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔سامعہ خان نے حال ہی میں شادی شدہ مردوں سے افیئر چلانے والی خواتین سے متعلق اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر ایسی خواتین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو کسی شادی شدہ شخص سے تعلقات قائم کرتی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ جو لڑکیاں شادی شدہ بچوں کے باپ سے پیسوں کے لیے تعلقات قائم کرتی ہیں اور یہ سوچ رکھتی ہیں کہ ایک دن شاید یہ شخص ان سے شادی کر لے گا تو ایسی لڑکیوں پر لعنت ہو۔معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بنا جب سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی سامعہ خان نے اپنے انسٹا اکانٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں اور حسن علی کو ان فالو کردیا تاہم انہوں نے بعد ازاں حسن علی کو دوبارہ فالو کر لیا۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ معاملہ زیرِ بحث آیا اور ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل سے متعلق قیاس آرائیوں نے جنم لے لیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x