حوثیوں کے ریاض کے مالیاتی مرکز اور آئل ریفائنری پر حملے

نثاراحمد

صنعا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔من کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مالیاتی مرکز اور مشرقی علاقے میں واقع وسیع و عریض راس تنورہ آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق حوثیو ں کا کہنا ہے کہ یہ حملے یمن میں ان کے زیرِ کنٹرول علاقوں پر ہونے والی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے۔حوثی فوجی ترجمان یحیی سریع نے بدھ کے روز بیان میں کہا کہ راس تنورہ ریفائنری کو نشانہ بنانے والا حملہ درست اور براہِ راست تھا، جس کے نتیجے میں تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی۔انہوں نے ریاض کے مالیاتی مرکز پر حملے کے بارے میں دعوی کیا کہ کارروائی تین مرحلوں میں کی گئی اور تمام حملوں نے اپنے اہداف کو درست طور پر نشانہ بنایا۔حوثی ترجمان نے حملوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہیں یمن پر ہونے والے حملوں کا جوابی اقدام قرار دیا۔ تاہم دستیاب بیان میں سعودی حکام کا مقف، حملوں سے ہونے والے نقصان یا ممکنہ جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x